۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ علی یاسین العاملی

حوزہ/ جمعیت علمائے صور لبنان کے سربراہ نے غزہ کی عارضی جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط منوا کر فلسطین فاتح قرار پایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے صور لبنان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی یاسین العاملی نے غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ میں شہید ہونے والے لبنانی شہداء کی شہادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے استقلال اور خودمختاری کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی شہادت پر لبنانی قوم، فوج اور مزاحمت کی خدمت میں تبریک پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دلیر اور بہادر شہداء میں، صحافی، عام شہری اور مزاحمت کے جوان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے وطن کی حفاظت اور خودمختاری کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

شیخ یاسین العاملی نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت اور امریکہ کی طرف سے بچوں سمیت خواتین اور بزرگ شہریوں کے قتل عام پر کوئی تعجب نہیں ہے، بلکہ وہ حقائق سے پردہ اٹھانے والے صحافیوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

جمعیت علمائے صور لبنان کے سربراہ نے لبنانی قوم، فوج اور مزاحمت کے درمیان اتحاد و وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تین قوتوں کے بغیر وطن کوئی معنی نہیں رکھتا، اگر قوم، فوج اور مزاحمت نہ ہوتی تو لبنان کی سرزمین، امریکہ اور غاصب اسرائیل کا اڈہ ہوتی۔

لبنانی عالم دین نے کہا کہ لبنانی قوم، فوج اور مزاحمت کے درمیان اتحاد و وحدت، لبنان کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔ تینوں قوتوں کے اتحاد و وحدت، وطن کی سربلندی اور خودمختاری کیلئے ضروری ہے، لہٰذا ہمیں عملی طور پر اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے 21 نومبر کو جنوبی لبنان میں المیادین ٹی وی کے خبر نگاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان خبر نگاروں کی شہادت پر، آزادی پسند اور انسان دوستانہ اقدام کرنے والے المیادین ٹی وی چینل کو تسلیت پیش کی۔

شیخ یاسین العاملی نے المیادین ٹی وی کے جرأت مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹی وی چینل ہمیشہ سے صدائے حق بلند کر رہا ہے اور اسی طرح مظلوموں کی آواز سے آواز ملاتا رہے گا۔ دشمن اس آواز کو دبا نہیں پائے گا۔

انہوں نے غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے خبر نگاروں، ڈاکٹروں اور بچوں کے غیر قانونی قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں سے، غاصب صہیونی دشمنوں کی جانب سے جاری قتل عام کو رکوانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .