۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ بندی ختم ہونے کو ہے، اس سلسلے میں قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں جاری جنگ بندی ختم ہونے کو ہے، قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے کوششیں جاری ہیں، جیسے جیسے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی آخری تاریخ قریب آرہی ہے، قطر اس میں توسیع کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی امور کے مشیر لولو الخطیر نے جنگ بندی کے تیسرے دن کہا کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی کو آگے بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی طرف سے اتوار کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے میں کہا گیا ہے، اگر وقت کی حد میں توسیع کی جائے تو ہم مذاکرات کے ذریعے اسرائیل کے مزید یرغمالیوں کو آزاد کروا کر اس معاہدے کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی جاری ہے، جس کے ختم ہونے کا وقت قریب ہے، یہ جنگ بندی جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی، کئی جماعتوں کی طرف سے انسانیت کی بنیاد پر اسے بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .