۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
فلسطین

حوزہ/ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر عائد مختلف قسم کی پابندیوں اور راستے میں متعدد چیک پوسٹ اور جابجا رکاوٹوں کے باوجود ڈھائی لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز عید ادا کی اور پرشکوہ منظر رقم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر عائد مختلف قسم کی پابندیوں اور راستے میں متعدد چیک پوسٹ اور جابجا رکاوٹوں کے باوجود ڈھائی لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز عید ادا کی اور پرشکوہ منظر رقم کیا۔

غرب اردن، مقبوضہ بیت المقدس اور انیس سو اڑتالیس کی مقبوضہ سرزمینوں میں رہائش پذیر کم سے کم ڈھائی لاکھ نمازیوں نے مسجد الاقصی میں باجماعت نماز عید ادا کی اور اتحاد کا ایک بے نظیر جلوہ پیش کیا۔جمعہ کے روز سعودی عرب، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، شام، ترکیہ، فلسطین، لبنان، اردن اور یمن میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

ڈھائی لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نمازعید ادا کی

عید کے روز غرب اردن سے تشدد کی بھی خبریں موصول ہوئیں۔ فلسطینی مجاہدین نے ایک چیک پوسٹ پر تعینات متعدد صیہونی فوجیوں پر گولیوں کی بوچھار کردی۔ یہ واقعہ نابلس کے جنوبی مضافات میں واقع حوارہ چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، فلسطینی مجاہدوں نے جمعہ کو غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں تیرہ الگ الگ حملوں میں صیہونیوں کو نشانہ بنایا۔

ڈھائی لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نمازعید ادا کی

رمضان کے ماہ میں صہیونی افواج نے مسجد اقصیٰ پر کئی بار دھاوا بولا۔ نمازیوں کو زد و کوب کیا۔ مسجد کی بے حرمتی کی۔ حتیٰ کہ خواتین نمازءیوں تک کو تشدد کا نشانل بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .