۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله العظمی سیستانی

حوزہ/ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے لئے مرجعیت کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت ہرگز کمزور نہیں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی  کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی کے مرکزی دفتر نجف اشرف نے مقبوضہ فلسطین میں پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق  اس بیان میں  آیت اللہ سیستانی نے فلسطینی عوام اور مزاحمت کے لئے اپنی بھر پور حمایت پر زور دیا، آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ عراقی علما فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ عراقی مرجعیت ان قابضین کی شدید مخالفت کرتی ہے جو فلسطینیوں کو یروشلم کے مقدس شہر سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، عراقی علماد نیا بھر کی آزاد اقوام سے فلسطینیوں کے حقوق دوبارہ حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، بیان میں یہ بھی زور دیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں حالیہ جھڑپوں نے غاصب غاصبوں کے مقابلہ میں فلسطینیوں کی استقامت اور مزاحمت کو ظاہر کیا ہے، فلسطینی عوام اپنی مقبوضہ اراضی ترک نہیں کریں گے۔

صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کمزور نہیں ہوگی، بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ حملہ آور غاصبوں کے خلاف جنگ میں فلسطینیوں کی مدد فرمائے،واضح رہے کہ  صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کا نیا دور جمعہ سے شروع کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں میں شہیدوں کی تعداد گذشتہ دو روز میں 35 ہوگئی ہے ، جن میں 12 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں نیز زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 233 ہوگئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .