اتوار 3 اگست 2025 - 14:53
آیت ‌اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر کی ہدایت: اربعین کے راستوں میں آیت اللہ سیستانی کی تصاویر نصب نہ کی جائیں

حوزہ/ نجف اشرف سے دفتر مرجع تقلید ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی کے موقع پر آیت اللہ سیستانی کی تصاویر کو عوامی مقامات، خاص طور پر زائرین کی گزرگاہوں میں آویزاں کرنے سے گریز کیا جائے؛ تمام ادارے اور گروہ اس ہدایت پر عمل کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت ‌اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے ایک بیان میں اربعین کے موقع پر زائرین کی رفت و آمد والے مقامات پر ان کی تصاویر آوالیزاں کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے تمام سیاسی و خدماتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس اقدام سے مکمل طور پر اجتناب کریں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں بعض اداروں نے حضرت آیت اللہ سیستانی کی تصاویر بینروں اور پوسٹروں پر شائع کرکے عوامی راستوں، خصوصاً کربلا کی جانب جا رہے راستوں پر نصب کی ہیں، جس پر دفتر مرجعیت کو اعتراض ہے۔

دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے: "ہم ایک بار پھر اس عمل سے اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اقدام سے پرہیز کریں اور ضروری روک تھام کے اقدامات عمل میں لائیں۔"

یہ اعلامیہ ۸ صفر ۱۴۴۷ھ، مطابق ۳ اگست ۲۰۲۵ء کو جاری کیا گیا۔

مرجع عالی قدر کی سادگی، اخلاص اور غیر شخصی دینی قیادت کے تسلسل میں، یہ بیان اربعین کے شعائر کو خالص اور با مقصد رکھنے کی ایک اہم ہدایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha