۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت‌الله سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کے ایک فرد نے آیت اللہ سیستانی سے منسوب اول ماہ رمضان کی تعیین کی خبر کی تردید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے ایک فرد نے اس مرجع تقلید سے منسوب آغاز ماہ رمضان المبارک کی تعیین کی خبر کی تردید کی ہے۔

آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر سے وابستہ ایک فرد نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ سیستانی کے نزدیک رویت ہلال کے لئے آنکھ کا غیر مسلح (یعنی بغیر کسی وسیلہ کے دیکھنا) ہونا شرط ہے۔ پس ان کے نزدیک کسی مہینے کی پہلی رات سے قبل چاند کا ثابت ہونا بے معنی ہے۔

یاد رہے کہ بعض نیوز ایجنسیوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر سے شائع ہونے والے کتابچے کا حوالہ دے کر یہ خبر شائع کی تھی کہ آیت اللہ سیستانی نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز اور اختتام کو معین کر دیا ہے۔

یہ کتابچہ آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے ہر سال شائع ہوتا ہے اور اس میں رؤیت یا عدم رؤیت ہلال کے ممکنہ وقت کی پیشنگوئی کی جاتی ہے۔

ماہ رمضان کے آغاز کے سلسلہ میں اس کتابچہ میں آیا ہے کہ "اگلے ہفتے کے سوموار اور منگل کے غروب کے وقت رؤیت ہلال کے مشاہدہ اور رؤیت ہلال کے ثابت ہونے پر ہی شرعی اعتبار سے ماہ قمری کے آغاز کا علم ہو گا۔ پس آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز کو معین نہیں کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .