حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی حکومت کے ایک رکن اور اسرائیلی حکومت کے سیکورٹی گارڈز کی حمایت یافتہ کنیسٹ کے ارکان کے حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس طرح کی جارحیت اور اشتعال انگیز کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہےاور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع راہ حل پر زور دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ اور کنیسٹ کے ارکان کے ساتھ سینکڑوں آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس فورسز کے تعاون سے "فلیگ مارچ" میں شرکت کرنے سے پہلے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملہ کیا۔