۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فلسطین

حوزه/ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک رہنما نے بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے حالیہ واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیت المقدس ایک عرب اور اسلامی شہر کی حیثیت سے باقی رہے گا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک رہنما علی برکہ نے بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے حالیہ واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیت المقدس ایک عرب اور اسلامی شہر کی حیثیت سے باقی رہے گا۔

علی برکہ نے کہا کہ القدس شہر میں غاصب صہیونی دشمنوں کی طرف سے حالیہ جارحیتیں، عبرانی حکومت کے اس شہر کو یہودی بستیوں میں تبدیل کرنے اور روزانہ اس شہر پر حملہ یا صہیونی پرچموں کو لہرا کر اسے تقسیم اور یہودی معبد بنانے کے منصوبے کے دائرے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صہیونی دشمن کو اس مقدس مقام پر قابض ہونے اور قبۃ الصخرہ کے مسمار کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

حماس کے بیرون ملک رہنما علی برکہ نے کہا کہ صہیونی یوم پرچم کی اشتعال انگیز ریلی سے حقائق ہرگز نہیں بدلیں گے اور بیت المقدس ایک عرب اور اسلامی شہر کے طور پر باقی رہے گا اور مسجد الاقصٰی مسلمانوں کا قبلہ اول رہے گی۔

انہوں نے عرب اور اسلامی اقوام سمیت دنیا کے آزادی پسند لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کے عوام اور مسجد الاقصٰی کی حفاظت یقینی بنائیں اور غاصب اسرائیل کی فلسطینی مظلوم خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر ظلم ڈھانے والی پالیسیوں کو بے نقاب کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .