۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے جس ناجائز صہیونی ریاست کی بنیاد رکھی وہ اپنے زوال کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے جس ناجائز صہیونی ریاست کی بنیاد رکھی وہ اپنے زوال کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا: غاصب اسرائیل کی ظالمانہ اور جابرانہ کاروائیوں کی اندھیری رات چھٹنے والی ہے، غزہ کے مظلوموں پر گزشتہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی حالیہ بمباری امریکہ اور اس کے گماشتوں کی ایماء پر ہوئی ہے۔ جس میں بچوں، بوڑھوں، خواتین اور جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا: ان حملوں سے فلسطینی مظلوموں کی تحریک مقاومت کو تقویت ملی ہے۔ اس سے بڑی ہزیمت اور ندامت کیا ہو گی کہ اسرائیل نے خود ہی غزہ پر جنگ مسلط کی اور خود ہی جنگ بندی پر مجبور ہو گیا۔ افسوسناک پہلو یہ ہے اقتدار کے نشے میں مست پاکستان کے حکمران اس ساری صورتحال سے غافل رہے اور کسی نے ان حالیہ مظالم کی مذمت تک نہیں کی۔

انہوں نے کہا: اسرائیل جیسی غاصب و ناجائز ریاست اور سرپرست امریکہ کو مشرق وسطی کے امن سے سخت تکلیف ہے۔ چین کی سربراہی میں ہونے والا سعودی عرب، ایران امن معاہدہ امریکہ و اسرائیل کو انتہائی ناگوار گزرا ہے۔ اس معاہدے نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو عالمی سیاست میں غیر مؤثر کر دیا ہے، اسرائیل کے حالیہ پرتشدد، حملوں اور غیر انسانی سلوک پر دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کے اداروں کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے، عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کے بہیمانہ اور وحشیانہ ظلم وبربریت اور خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے مزید کہا: ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ ان مظالم نے فلسطینی مظلومین کو متحد اور مضبوط کر دیا ہے، اسرائیل کے تسلسل سے جاری مظالم سے چشم پوشی بین الاقوامی چارٹرز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .