۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس سراج الحق

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے بلوچستان پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں پاک ایران سربراہان مملکت کی حالیہ ملاقات کے تناظر میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، بدقسمتی سے ملک میں اس وقت دہشت گرد آزاد اور نہتی عوام سے دہشت گردوں والا سلوک کیا جا رہا ہے، ملک کو سیاسی معاشی اور امن و امان کے چیلنجز کا سامنا ہے، بزدلانہ کارروائی میں ملوث دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں پاک ایران سربراہان مملکت کی حالیہ ملاقات کے تناظر میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، حملے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے اور تمام تر منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے، ملکی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ آئین و قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے، سیاسی و انتقامی کارروائیاں ملکی سالمیت کے لئے کسی صورت مناسب نہیں، پرامن سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی سرگرمیوں پر خودکش حملے ملک کو افراتفری میں دھکیلنے کی سازش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .