۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسٹڈی سرکل

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان بلوچستان کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں کتاب" ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد" سے متعلق اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان بلوچستان کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں کتاب" ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد" سے متعلق اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

اسٹڈی سرکل میں مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

اسٹڈی سرکل میں MWM ضلع بولان کے نائب صدر سید مشتاق حسین دوپاسی، جنرل سیکریٹری قاضی جمیل احمد، سید شہزاد شاہ دوپاسی، برادر امجد علی ترک، برادر ظہور احمد اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم آئمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول خدا ص کی رحلت عظمیٰ کے بعد آئمہ اطہار ع دین اسلام کی تبلیغ و ترویج اور لوگوں کے مسائل کےحل کےلئے کوشاں رہے اور یہ فریضہ اجتماعی امور اور سیاست عصر سے لاتعلق رہ کر ادا نہیں ہوسکتا، اسلئے تمام آئمہ لوگوں کے اجتماعی اور سیاسی امور میں بھی حصہ لیتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .