۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا ذوالفقار علی سعیدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بولان کی طرف سے مسجد امام موسی کاظم علیہ السلام ڈھاڈر میں دعائے کمیل اور درس اخلاق کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈھاڈر۔بلوچستان/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بولان کی طرف سے مسجد امام موسی کاظم علیہ السلام ڈھاڈر میں دعائے کمیل اور درس اخلاق کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے درس دیتے ہوئے کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مومنین کو چاہئے کہ اس مہینہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور ذکر خدا میں مصروف رہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس کے ذریعے انسان زیادہ قرب خدا حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان وہ مہینہ ہے جس مہینہ قرآن نازل ہوا اور اس مہینہ میں انسان کا سانس لینا بھی تسبیح کا ثواب رکھتاہے انسان کواس مہینہ میں تلاوت قرآن اور دعاوں اور مناجات میں مصروف رہنا چاہئے۔

اس موقعہ پر MWM ضلع بولان کے جنرل سیکریٹری قاضی جمیل احمد انصاری اور دیگر کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

ماہ رمضان خدا کی بندگی اور قرب کا مہینہ ہے، مولانا ذوالفقار علی سعیدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .