حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین ضلع بولان بلوچستان کا اہم اجلاس، مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان بلوچستان کے ضلعی صدر سید انورعلی شاہ دوپاسی نے کی۔
اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین ضلع بولان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور نائب صدر اول سید مشتاق شاہ دوپاسی، نائب صدر دوم برادر پرویز احمد چھلگری، جنرل سیکریٹری برادر غلام حیدر ابڑو، ڈپٹی سیکریٹری قاضی جمیل احمد انصاری، سیکریٹری مالیات برادر پریاخان بلیدی، سیکریٹری نشرو اشاعت برادر شان علی مہیسر، سیکریٹری تنظیم سازی برادر جمعہ خان، عزاداری سیل برادر احمد خان خجک، سیکریٹری شماریات گل حسن جتوئی، سیکریٹری فلاح و بہبود برادر پنہل خان بلیدی اور سیکریٹری یوتھ برادر عاشق حسین لاشاری کو نامزد کیا گیا۔