حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ نیو اسلامی کالونی میں موجودہ صورت حال اور تنظیمی اھداف پر مومنین کرام اور تنظیمی احباب سے گفتگو کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس موقع پر ضلعی صدر سید سکندر علی شاہ، سیکرٹری تنظیم احسان حیدر، قانونی مشیر جاوید کلاچی، ایڈوکیٹ پروفیسر عابد حسین، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر نوید محسن چوہان اور ضلعی نائب صدر و دیگر عہدیدار موجود تھے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے امام بارگاہ نیو اسلامی کالونی بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1960ء کی دہائی میں ملت جعفریہ نے طویل جدوجہد کے بعد اپنے مطالبات منوائے قائد ملت جعفریہ علامہ سید محمد دھلوی رحمۃ اللہ علیہ نے شیعہ مطالبات کمیٹی کے پلیٹ فارم سے نصاب تعلیم میں متنازعہ نکات کے خلاف اور شیعہ طلباء کے لئے ان کی دینی تعلیمات کے مطابق نصاب کا مطالبہ رکھا اور اسے اس وقت کی اسلامی نظریاتی کونسل اور اہل سنت علماء و اکابرین نے بھی جائز مطالبہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے لئے مصروف عمل ہے قوم کے تمام طبقات اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔