حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور، کراچی، گلگت، سکردو، اسلام آباد اور کشمیر میں اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا جسمیں مرکزی قائدین، صوبائی رہنما اور ضلعی یونٹ کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، آیندہ ھفتہ کراچی میں صوبۂ سندھ کی کابینہ جبکہ ملتان میں جنوبی پنجاب کی کابینہ اور مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی شعبوں کے عہدیداروں کےلئے اسٹڈی سرکل کا اہتمام ہوگا۔
رکن کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین کے مطابق، اسٹڈی سرکل کا پہلا مرحلہ یکم جنوری 2023ء کو ختم ہوگا اور ان شاء اللہ جنوری 2023ء سے مسلسل مختلف دینی فکری کتابوں کی اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کے لئے رھبر معظم انقلاب، شھید مطہری رح اور شھید باقر الصدر رح کی مفید علمی کتابوں کے علاؤہ تنظیمی تربیتی کتابوں کا اسٹڈی سرکل منعقد کیا جائے گا۔