حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی جانب سے مسجد امام مہدی گارڈن ٹاؤن گنداواہ ضلع جھل مگسی میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی اسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا جس میں علامہ شہید باقر الصدر کی کتاب آزمائش اور استفتاءات رہبر کا مطالعہ کیا گیا۔
اسٹڈی سرکل میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماوں صدر مجلس علماء شیعہ جھل مگسی مولانا علی نواز عرفانی اور ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، گہنور خان نجف مرزا رحیم بخش غوث بخش ترین تحصیل گنداواہ کے صدر سید زاہد حسین شاہ حسینی یونٹ حسینی محلہ کے صدر اطہر صادق شیرازی، اظہر صادق شیرازی، غلام محمد شیرازی ڈاکٹر علی شیرازی محمد طفیل شیرازی نے شرکت کی۔
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نے کہا: آئندہ بھی اسی طرح باقاعدگی سے اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔