۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مجلس وحدت بلوچستان

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں کے ایک وفد نے ضلعی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ہے اور سیلاب زدگان کی بحالی پر اور امداد رسانی کو بڑھانے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ اور ضلعی جنرل سیکرٹری گہنور خان نجف نصراللہ دھکڑ نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی گنداواہ میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین ملاقات کی اور سیلاب زدگان کی بحالی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں کہا گیا کہ حالیہ شدید بارشوں و سیلاب سے ضلع جھل مگسی میں لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں روڈ انفراسٹرکچرو زرعی زمینوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ہزاروں گھر اور گاوٴں صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات ہونے چاہیئے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی کہا کہ جب سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محترم جناب یاسر حسین صاحب تشریف لائے ہیں متاثرین کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پاک فوج لائن ڈپارٹمنٹ متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .