۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملکی سلامتی ،وقار اور استحکام پر حملہ ہے، رانا ثناءاللہ جیسے قاتل وزیر داخلہ کے ہوتے ہوئے کوئی خیرکی امید نہیں، حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر صورت نتیجہ خیز ہوگی ،حقیقی آزادی کے اس قافلے کواب کسی بزدلانہ وار سے نہیں روکا جاسکتا، امریکی غلامی سے نجات اور حقیقی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ مقبول عوامی لیڈر کو رستے سے ہٹانے کی بھیانک کوشش کی گئی ۔پاکستان کے 22 کروڑ عوام بیدار ہوچکے ہیں، انہوں نے غلامی کے طوق گلوں سے اتار پھینکنے اور غلامی کے زندانوں کے دروازے توڑ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب آزادی خواہوں کے اس سیلاب کے آگے کوئی بند نہیں باندھ سکتا ۔ اس طرح کے احمقانہ اقدامات عمران خان کو کمزور نہیں بلکہ مزید طاقتور کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔عمران خان اور تمام زخمیوں کی صحت وسلامتی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .