۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
لانگ مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ،متعدد پی ٹی آئی رہنما زخمی

حوزہ/ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گولی ضرور لگی ہے، تاہم وہ اب خطرے سے محفوظ ہیں۔فائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، اسپتال انتظامیہ نے ایک شخص کے مرنے کی تصدیق کی ہے، جس کا نام محمد معظم بتایا گیا ہے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں زخمیوں کی جلد شفایابی کےلئے دعا گو ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے اس سازش کے اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .