۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
پاکستانی جیف جسٹس

حوزہ/ پاکستان میں بلوچستان ہائی کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزہی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں بلوچستان ہائی کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزہی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق، جمعہ کی رات کچھ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں ان کے آبائی شہر خاران میں اس وقت گولی مار دی جب وہ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق جج کو انتہا پسندوں نے نشانہ بنایا ہے۔

ڈی آئی جی پولیس رخشان ڈویژن نذیر احمد کرد کا کہنا ہے کہ مسکانزہی مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کی کھڑکی سے ان پر فائرنگ کردی۔ان کا کہنا تھا کہ جب ان پر حملہ ہوا تو مسجد میں نمازیوں کی تعداد کم تھی، اس حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .