۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ایران روس چین

حوزہ / ایشیا میں امریکی اور یورپی اجارہ داری ختم کرنے اور ایشیاء کو طاقت کا مرکز بنانے کے تین بنیادی کردار ایران، روس اور چین ہیں۔ ان سب کی مشترکہ کوششوں میں بعض دیگر ایشیائی ممالک بھی شامل ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی | ایشیا میں امریکی اور یورپی اجارہ داری ختم کرنے اور ایشیاء کو طاقت کا مرکز بنانے کے تین بنیادی کردار ایران، روس اور چین ہیں۔ ان سب کی مشترکہ کوششوں میں بعض دیگر ایشیائی ممالک بھی شامل ہو رہے ہیں۔

ایشیاء کے لیے فطری طور پر طاقت کا مرکز بننے کے سارے مواقع موجود ہیں اور اگر امریکہ کے ایشیاء میں بعض سدا بہار غلام ملک رکاوٹ نہ ڈالیں تو فقط چند ہی سال میں شفٹنگ پراسسز مکمل ہو جائے لیکن اگر سدا بہار غلام مغرب کے لیے اپنی سروسز جاری بھی رکھیں تب بھی 2، 3 سال اضافی تو لگ سکتے ہیں مگر پاور شفٹنگ پراسسز حتمی ہے۔ جس کا اعتراف اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی رہنما کر چکے ہیں اور روس پر مسلط کی گئی جنگ اور ایران میں داخلی انتشار اسی پاور شفٹنگ گیم کا حصہ ہیں کیونکہ مغربی ایشیا میں ایران اور روس نے مل کر مغربی اجارہ داری کا پتہ صاف کیا ہے اسی لیے امریکہ و یورپ، ایران و روس کو اپنے راستے کی مضبوط رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

ایران نے الحمد للہ اپنے داخلی حالات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب پہلے سے بھی منظم ہو کر دشمن کے خلاف صف آرائی کرے گا۔ اس پاور شفٹنگ کے عمل میں پاکستان کو بھی اپنی سمت واضح کرنی ہو گی کیونکہ طول تاریخ میں برصغیر پاک و ہند نے مغربی استعمار سے کافی صعوبتیں اٹھائی ہیں لہذا اب حساب چکانے کا وقت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .