۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امریکہ

حوزہ/ امریکی وزیر خارجہ کی معاون جین گاویٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم مغربی ایشیا سے عقب نشینی نہیں کریں گے کیونکہ اس صورت میں پیدا ہونے والے خلا سے روس،چین اور ایران فائدہ اٹھائیں گے جبکہ مغربی ایشیا کے ساتھ امریکہ کے بہت گہرے مفادات جڑے ہوئے ہیں"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مغربی ایشیا (مشرق وسطی) کی مستضعف اور خود دار اقوام کی مزاحمت نے امریکی استکبار کو تزویراتی شکست کے رسوا کن موڑ پر لاکھڑا کیا ہے جس کی بازگشت امریکی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا سے متعلق حالیہ بیان میں واضح طور پر سنائی دے رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی معاون جین گاویٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم مغربی ایشیا سے عقب نشینی نہیں کریں گے کیونکہ اس صورت میں پیدا ہونے والے خلا سے روس،چین اور ایران فائدہ اٹھائیں گے جبکہ مغربی ایشیا کے ساتھ امریکہ کے بہت گہرے مفادات جڑے ہوئے ہیں"۔

عالمی مبصرین امریکی وزیر خارجہ کی معاون کے مذکورہ بیان کو خطے میں امریکہ کی پے در پے شکست کا غیر ارادی اعتراف اور ایک طرح کی بوکھلاہٹ قرار دے رہے ہیں اور روس،چین اور ایران کے کاونٹر ڈیٹرنس کو ہی امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کی شکست کا بنیادی سبب جانتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .