۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
News ID: 385494
5 نومبر 2022 - 19:17
مشرق وسطی یا مغربی ایشیا

حوزہ/ آج کا عالمی ضمیر دنیا کو ایک نئے نظم کے تناظر میں دیکھ رہا ہے جہاں مغربی سامراج کی بالادستی تاریخ کے عجائب گھر کا حصہ بنتے دکھائی دے رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی ذرائع ابلاغ میں مغربی ایشیا کے لئے مشرق وسطی کی اصطلاح کا استعمال اور اس کا پس منظر جاننے کے لئے ہمیں یورپی استعمار کے نوآبادیاتی دور میں جانا ہوگا جہاں توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کی خاطر اپنے آپ کو دنیا کا مرکز تصور کرتے ہوئے دیگر اقوام کی سر زمینوں کو ہتھیا کر اپنی مرضی کا جغرافیہ ترتیب دیا گیا جس کی رو سے براعظم ایشیا کے مغربی علاقے مڈل ایسٹ جبکہ مشرقی علاقے فار ایسٹ کہلائے

لیکن اب خطے کی آزاد اور خود مختار قومیں یورپی استعمار کی اس خود ساختہ تعریف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایشیا کی جغرافیائی شناخت کو بنیاد قرار دے کر مغربی،وسطی اور مشرقی ایشیا کی اصطلاحات کے استعمال پر اصرار کرنے لگی ہیں۔

اس سلسلے میں رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای دام ظلہ کی گائیڈ لائنز راہ گشا اور موئثر ثابت ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای دام ظلہ نے یورپی استعمار کی اس خود ساختہ اصطلاح کو نو آبایاتی دور کی بوسیدہ استحصالی ذہنیت قرار دیتے ہوئے مغربی ایشیا کی اصطلاح استعمال کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ آج کی دنیا یورپی سامراج کی نوآبادیات نہیں جو اس کی متعین کردہ لکیروں کو قبول کرے۔

آج کا عالمی ضمیر دنیا کو ایک نئے نظم کے تناظر میں دیکھ رہا ہے جہاں مغربی سامراج کی بالادستی تاریخ کے عجائب گھر کا حصہ بنتے دکھائی دے رہی ہے۔ البتہ مغربی استکبار کا دنیا پر ناجائز تسلط کے ذریعے دوسری اقوام کے وسائل اور ذخائر پر ہاتھ صاف کرنا اور اپنی مرضی کی سرحدی لائنیں کھینچنا انسانی تاریخ کا ایک ایسا شرمناک باب ہے جس پر انسانیت کو ہمیشہ افسوس رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .