۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایران مخالف میڈیا

حوزہ/ بی بی سی کے ایک نامہ نگار کی آڈیو کلپ سے پتہ چلتا ہے کہ دشمن کس طرح ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی شب بی بی سی کے نامہ نگار رعنا رحیم پور کی ایک آڈیو فائل لیک ہوئی جس میں ایران کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کو سنا جا سکتا ہے، بی بی سی فارسی کی صحافی کی لیک ہونے والی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایران میں ہماری شورش کا مقصد جمہوریت کا قیام نہیں بلکہ ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے۔

رحیم پور کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈ سے چلنے والے فارسی چینل ایران انٹرنیشنل کو کہا گیا ہے کہ صرف علیحدگی پسند اور جدائی پسند رہنماؤں کو پلیٹ فارم دیا جائے اور ان کی باتیں نشر کی جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایران انٹرنیشنل نے صرف کرد، عرب اور بلوچ علیحدگی پسند رہنماؤں کو ہائلائٹ کیا ہے۔ فسادات کے پہلے 20 دنوں کے اندر 20 علیحدگی پسند لیڈروں کو کم از کم 50 بار پیش کیا گیا جنہوں نے انٹرویو دیا۔

بی بی سی فارسی کی صحافی رعنا رحیم پور نے انسٹاگرام پر اس آڈیو فائل کی تصدیق کی ہے۔ یہ آڈیو فائل ایران مخالف میڈیا کی حقیقت کو آشکار کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہسا امینی کی موت کے بہانے ایران میں شروع ہونے والے فسادات کے دوران ایران مخالف طاقتوں نے اسے ایران میں مداخلت کے لیے استعمال کیا۔ اس دوران امریکی اور بعض مغربی رہنماؤں نے ایرانی قوم کی حمایت کی آڑ میں شرپسندوں کی حمایت کی اور ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کی کھل کر حمایت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .