۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مصلح

حوزہ/ دشتستان ایران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نوجوان نسلوں نے امام خمینی(رح) کی صدا پر لبیک کہہ کر اس عظیم انقلاب کو وجود میں لایا ہے، کہا کہ دفاعِ مقدس کے دوران ہماری نوجوان نسلوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بنیادی کردار ادا کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ‌الاسلام و المسلمین حسن مصلح نے دشتستان شہر کے سپورٹس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آج کی نوجوان نسل کو مختلف مسائل و مشکلات کا سامنا ہے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مشکلات کے حل کیلئے اساسی اور بنیادی حل تلاش کریں۔

دشتستان کے امام جمعہ نے ورزش کو نوجوان، مؤمن اور انقلابی نسل کی تربیت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے نوجوان نسل کو اپنا نشانہ قرار دیا ہے وہ چاہتا ہے کہ ہمارے جوانوں کو اسلامی اور انقلابی ماہیت سے دور کر کے انقلاب مخالف اصول و اقدار میں تبدیل کرے۔

انہوں نے پیغمبرِ اسلام و آئمہ اطہار علیہم السلام کی احادیث و روایات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دینی تعلیمات میں اس بات پر بہت زور دیا گیا ہے کہ نوجوان نسل ہدایت کے کسب کرنے نیز کمال تک رسائی کے لیے آمادہ تر ہے ہم تاریخ میں دیکھتے ہیں کہ جوان نسل پاک و پاکیزہ دل، ذہنی آمادگی نیز قلبی رجحان کی بنیاد پر انبیاء الہی علیہم السلام کی دعوت کی جانب زیادہ مائل ہوتے تھے۔

حجۃ الاسلام مصلح نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ جوان نسل ہی تھی جو امام خمینی (رح) کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے اس عظیم الشان انقلاب کو وجود میں لائی، کہا کہ دفاعِ مقدس کے دوران خصوصاً نوجوان نسل نے سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بنیادی کردار ادا کیا، لہٰذا مؤمن اور انقلابی نسل کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے۔

دشتستان کے امام جمعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اعلی حکام کو جوانوں کے تربیتی مسائل و مشکلات پر توجہ دینی چاہیئے نیز ان کی بھرپور رہنمائی کے ذریعہ انہیں دین کی جانب جذب کرنا چاہیئے، وگرنہ دشمن انہیں اپنی جانب جذب کر لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل مؤمن اور انقلابی ہو تو ٹرسٹیز میں نوجوانوں اور جوانوں کی دینی تربیت کا جذبہ ہونے کے ساتھ ساتھ خود انہیں بھی مؤمن اور انقلابی ہونا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .