۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
رقیه عبدلی

حوزہ / حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "میری اولاد میں سے ایک خاتون قم میں دفن ہوں گی۔ جس کی شفاعت سے شیعہ جنت میں داخل ہوں گے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ معصومہ جعفری نے روز وفاتِ حضرت معصومہ (س) کی مناسبت سے مدرسه علمیه الزهرا (س) شاهین دژ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ (س) ایک عالم اور دانا خاتون تھیں، وہ اپنی ہمدردی اور مہربانی کی وجہ سے مشہور تھیں اور انہیں کریمۂ اہل بیت کا لقب دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت معصومہ (س) کے بارے میں معاشرے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات میں سے ایک ان کی عدم ازدواج ہے، جب کہ اولاً تو ان کی شخصیت کے پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے کوئی ہم کفو نہیں تھا اور ثانیاً اس وقت کے جبر و ظلم والے ماحول کو دیکھتے ہوئےکوئی بھی حکومتِ وقت کے خوف سے حضرت موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کی بیٹیوں سے ازدواج کی جرأت بھی نہیں کرتا تھا۔

اس فعال ثقافتی کارکن نے کہا: حضرت معصومہ (س) حضرت زینب کبری (س) کی طرح ولایت کی یار و مددگار تھیں اور اس راہ میں انہوں نے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں اور مدینہ سے امام رضا (ع) کی مدد اور حمایت کے لیے اور بنی عباس کی حکومت کے ظالم اور پلید چہرہ کو دنیا پر واضح کرنے کے لئے سفر کی صعوبتوں کو برداشت کیا اور ایران اور مرو کی طرف حرکت کی۔

انہوں نے کہا: اگرچہ حضرت معصومہ (س) معصوم نہیں تھیں لیکن ان کے مقام و مرتبے کی عظمت کی وجہ سے انہیں شفاعت کا مقام حاصل ہے۔ حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "میری اولاد میں سے ایک خاتون قم میں دفن ہوں گی۔ جس کی شفاعت سے شیعہ جنت میں داخل ہوں گے"۔

محترمہ جعفری نے مزید کہا: اسلام کی اہم ترین تعلیمات میں سے ایک یہ ہے کہ عورت کے مقام کی طرف توجہ دی جائے اور روایت میں آیا ہے کہ "جس کے گھر میں بیٹی ہو، خدا اسے جہنم سے نجات دے گا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .