۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام صادق ایرانی مدیر حوزه علمیه کرمانشاه

حوزہ/حوزہ ہائے علمیہ کرمانشاہ کے سربراہ نے ایران میں رونما ہونے والے حالیہ فسادات کو جبھۂ باطل کی میڈیا وار کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ فسادیوں کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا؟ اسلامی نظام کی حکمت عملی، کسی کا خون بہانا نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین صادق ایرانی نے حوزہ ہائے علمیہ صوبۂ کرمانشاه کے مشترکہ اجلاس میں حالیہ ایران میں رونما ہونے والے مظاہروں اور فسادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فسادات میں گرفتار ہونے والوں میں سے بعض کے اعترافی بیان کے مطابق انہیں دشمن کے میڈیا نے دھوکا دیا۔

حوزہ علمیہ کرمانشاه کے سربراہ نے حدیث «عنوان بصری» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کو چاہیے کہ وہ علم کو انسان کے اندر ڈالے، کہا کہ علم الٰہی، اندھیروں میں روشنی کا سبب بنتا ہے، جس کے ذریعہ حق کو باطل سے الگ کیا جاسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام ایرانی نے ایران میں رونما ہوئے حالیہ فسادات کو جبھۂ باطل کی میڈیا وار کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ فسادیوں کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا؟ اسلامی نظام کی حکمت عملی کسی کا خون بہانا نہیں ہے۔

حوزہ علمیہ کرمانشاہ کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فریب خوردہ مظاہرین کو برداشت کرنا اسلامی نظام کی حکمت عملی ہے، کہا کہ اپنی جانوں سے کھیلنے والی افواج، غیر ملکی دشمنوں کے خلاف اسلامی نظام کے وقار کا پوری قوت سے دفاع کرتی ہیں اور مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنا جانتی ہیں۔


حجۃ الاسلام ایرانی نے عقلی صبر و تحمل کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام کی راہ کو ملت اسلامیہ کے تمام افراد کا احترام قرار دیا اور مزید کہا کہ اگرچہ ہمیں امن و امان کے قیام اور فسادات کو روک تھام کے لئے اپنے عزیزوں کی قربانی دینی پڑی ہے، لیکن اسلامی نظام اپنی مضبوطی اور پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

آخر میں، انہوں نے تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمی مراکز کے قیام کے فلسفہ کا پورا نچوڑ یہ ہے کہ جو طالب علم لکھ سکتا ہے اسے قلم اٹھانا اور لکھنا شروع کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .