۱۰ اسفند ۱۴۰۲ |۱۹ شعبان ۱۴۴۵ | Feb 29, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین مجید تلخابی

حوزہ/ “قدس آزادی کے دہانے پر” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مدرسہ مبارکہ حجتیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے اور دنیا کے سامنے باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے کیلئے اہل حق کو مظالم پر صبر اور حق کیلئے قربانی دینا ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیراہتمام “قدس آزادی کے دہانے پر” کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے قم کی معروف قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ مبارکہ حجتیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مجید تلخابی نے کہا کہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کی پیشن گوئی کے مطابق صہیونی حکومت کا بدترین انجام نزدیک ہے اور اس نے نابود ہونا ہے۔

لیکن اس وعدے کی تکمیل میں مسلمانوں کو اپنے فرائض اور ذمہ داری کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت ان کی نابودی کا پیش خیمہ ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین تلخابی نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے اور دنیا کے سامنے باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے کے لئے اہل حق کو مظالم پر صبر اور حق کے لئے قربانی دینا ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .