۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا راستی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: آج اسرائیل نے جو عالم اسلام کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے اس کی پشت پر امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی ہیں اور یہ جنگ صلیبی جنگوں کی طرح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی محمد امین راستی نے ملت فلسطین اور غزہ کے لوگوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی اور کہا: آج دنیا بشریت پر اسرائیل کے بدترین اور بے سابقہ جرائم اور مسلمانوں کی نسل کشی کو دیکھ رہی ہے۔

شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: صہیونی فوجی ہسپتالوں، اسکولوں اور فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری کر کے انہیں نابود کر رہے ہیں لیکن ان جرائم پر انسانی حقوق کے علمبردار ادارے مکمل خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا: غاصب صہیونیوں کے جرائم پر عالمی برادری اور عالم اسلام کی خاموشی انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔

مولوی محمد امین راستی نے کہا: آج مسلمانوں کو غاصب صہیونی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور اس نسل کشی کا سد باب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: آج اسرائیل نے جو عالم اسلام کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے اس کی پشت پر امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی ہیں اور یہ جنگ صلیبی جنگوں کی طرح ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .