۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ کراچی میں یوم مصطفیٰ (ص) کی تقریب، اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات کی شرکت

حوزہ/ مفتی عمیر محمود صدیقی: عشق رسول (ص) ہی مسلمانوں میں آپسی وحدت کو پروان چڑھاتا ہے۔ مولانا مبشر زیدی: فلسطین پر بدترین صہیونی جارحیت نے مسلمانان عالم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا گراؤنڈ نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت قائم مقام وائس چانسلر جسٹس(ر) حسن فیروز نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یوم مصطفیٰ(ص) کی عظیم الشان تقریب سے مولانا حسن ظفر نقوی، مفتی عمیر محمود صدیقی،مولانا مبشر زیدی سمیت آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر ظفر حیدر نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔یوم مصطفیٰ (ص) میں اسلامی جمیعت طلباء، اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔

یوم مصطفی (ص) کے اختتام پر اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا نے اختتامی کلمات کے زریعہ تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے سالانہ یوم مصطفی (ص) کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اپنے خطاب میں مقررین کا فلسطین پر جاری صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امت محمدی صہیونی دہشتگردی کی زد میں ہے اور نام نہاد مسلم حکمران فقط زبانی جمع خرچ کے زریعہ فلسطین کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں حق تو یہ تھا کہ ہمارے مسلم حکمران اس موقع پر مظلومین فلسطین کی دفائی مدد کرکے عالم کفر کو یہ پیغام دیتے کہ امت محمدی دنیا کے کسی بھی حصہ میں کیوں نہ بستی ہو مگر تمام تر مسلمانان عالم ایک جسم کی مانند ہیں،ہم آج دنیا بھر کی تمام استعماری طاقتوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ مظلومین فلسطین تنہا نہیں ہیں امت محمدی سے تعلق رکھنے والا ہر فرد بلا کسی تفریق کے مظلومین فلسطین کے ساتھ ہے۔

مقررین نے عشق رسول اللہ (ص) کو مسلمانوں کے درمیان آپسی وحدت کو پروان چڑہانے کا زریعہ کراردیتے ہوئے کہا کہ رسول خدا(ص) کی ذات تمام مسلمانوں کے لئے دستور زندگی ہے، رسول اللہ (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ایک فرد انسان کامل بن سکتا ہے اور اپنی اصل منزلت تک رسائی ممکن بنا سکتا ہے،آج جب مغربی مملک اسلام کا چہرہ مسک کرنے میں عمل پیرا ہیں وہیں ہمارے طلباء کو چاہیئے کے اپنی تعلیمی صلاحیتوں میں اظافہ و بہتری لاکر ان تمام مغربی طاقتوں کو یہ جواب دیں کہ اسلام ہی تعلیم کی ایجاد ہے اور باب علم کے ماننے والے کبھی تعلیم سے بیزار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم مصطفیٰ (ص) کے انعقاد سے بات واضع ہوتی ہے کے نوجوان نسل اسلام اور عشق رسول (ص) سے لبریز ہے، ایک طرف دنیا بھر میں مسلمانوں پر اقتصادی اور ثقافتی یلغار ہے اور نوجوان نسل کو دین و اسلام سے دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، امریکا و اسرائیل اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوان اسلام سے دور ہوجائیں مگر دشمن اس بات سے لاعلم ہے کہ ہمارے نوجوان، اسلام سے مربوط ہیں اور اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .