حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر سے پاکستان اپنے آبائی گاؤں واپسی پر پارا چنار جانے والے مسافروں کی گاڑی پر کالعدم تنظیم کے عناصر نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عارف حسین شہید، جبکہ اقتدار حسین اور مہدی حسین زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے پارا چنار علاقے میں شیعہ شناخت پر متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔
رواں سال مئی میں 4 شیعہ اساتذہ کو بھی شناخت پر قتل کیا گیا تھا، لیکن ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ پارا چنار کے مؤمنین نے احتجاجی مظاہروں کے ذریعے متعدد بار ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔