حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس سے وابستہ حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے 19ویں روز وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6546 تک پہنچ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2704 بچے شامل ہیں جبکہ 17 ہزار 439 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران 44 بار حملے کیے ہیں جن میں 344 بچوں اور 1142 شہریوں سمیت 756 افراد شہید ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر سے شروع ہونے والے الاقصیٰ طوفان میں عزالدین القسام کے جوابی حملوں میں اب تک 1500 صہیونی مارے جا چکے ہیں جب کہ کم از کم 200 کو حماس نے یرغمال بنا لیا ہے۔
اسرائیل کو امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی کھلی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ فلسطینی عوام کے خلاف کسی بھی قسم کا جرم کرنے سے دریغ نہیں کر رہا اور غزہ کی پٹی کے عوام کئی دنوں سے خوراک، ادویات اور بجلی سے محروم ہیں۔اسرائیل کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو غزہ کی پٹی کے لوگوں تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔