حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے حالیہ برسوں میں متعدد بار شام پر حملہ کیا ہے اور ملک کی سرحد کی خلاف ورزی کی ہے، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے شام کے علاقے درعا کے اطراف کے علاقوں پر حملہ کیا جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کی تنصیبات پر حملہ کیا۔
باخبر حلقوں کا خیال ہے کہ شام اور جنوبی لبنان پر حملہ کر کے اسرائیل یہ دکھانا چاہتا ہے کہ وہ بیک وقت کئی محاذوں پر جنگ لڑ سکتا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے پاس حماس کا صحیح طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے کیونکہ اگر اس میں حماس سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی تو وہ غزہ کی پٹی کے نہتے اور بے گناہ لوگوں پر کبھی حملہ نہ کرتا اور نہ ہی غزہ کی پٹی کے لوگوں تک انسانی امداد کی ترسیل پر پابندی لگاتا۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کئی دنوں سے بجلی، پانی، ادویات اور ضروری چیزوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے انہیں طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے اور غزہ کی پٹی کے اسپتال مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہیں۔