۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
فلسطین

حوزہ/ گذشتہ رات سے آج صبح تک صہیونی فوج کی بمباری کے دوران غزہ کے 100 سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے آج (27 نومبر) کو اپنے رپورٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے رات کے حملوں میں غزہ میں کم از کم 100 افراد شہید ہوئے ہیں۔

المیادین نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق شہداء کی کل تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 20 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسی دوران فلسطینی طبی ذرائع نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ قابض حکومت کے جنگجوؤں نے دو مساجد کو نشانہ بنایا اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس پر صیہونیوں کے صبح سویرے حملوں میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب "الجزیرہ" چینل نے بھی خبر دی ہے کہ خان یونس پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے آج صبح کے حملے میں فلسطینی صحافی " ایاد ابو ناموس " اور ان کی والدہ کی شہادت واقع ہو گئی۔

غزہ کے مکینوں کے مطابق اسرائیلی حکومت کے حملوں نے غزہ کو ہر جگہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس پٹی میں کوئی محفوظ علاقہ نہیں ہے، غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں جنگجوؤں کے حملوں کے بعد ایک رہائشی مکان اور اس کے مکینوں کو نشانہ بنایا گیا اور کم از کم 12 افراد شہید ہو گئے، اس کیمپ پر آج صبح سے کم از کم 10 بار بمباری کی جا چکی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .