۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سید عبد الله غریفی بحرین

حوزہ/ آیت اللہ سید عبد اللہ غریفی نے کہا: غزہ میں ہمارے سپاہی اور جنگجو وہ بہادر مرد ہیں جو اپنے حق، وقار اور عزت کے دفاع میں کھڑے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر منامہ کے حسینیہ شباب النعیم میں منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: فلسطین کے مسلمان انتہا پسند اور متشدد نہیں ہیں بلکہ بہادری سے اپنے حق، وقار اور عزت کے دفاع میں کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: کیا ایک فلسطینی اگر اپنے حقوق، اقدار اور نظریات کے دفاع کے لیے کھڑا ہو تو اسے انتہا پسند اور دہشت گرد سمجھا جائے، جب کہ وہ اپنی جدوجہد اور دفاع میں ایک ایسے ظالم کا مقابلہ کرتا ہے جس نے اس کی سرزمین کو اس سے غصب کیا اور اسے اسی کے گھر سے بے دخل کر دیا ؟!

آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اپنے حق، وطن اور سرزمین کا دفاع دہشت گردی نہیں ہے بلکہ اقدار اور نظریات کا زوال دہشت گردی ہے، کہا: قاتل اور ظالم صہیونی ہی دہشت گرد ہیں اور ان کی حمایت کرے والے افراد بھی ان کے اس قتل عام کی حمایت کرتے ہیں۔

اس بحرینی عالم نے مزید کہا: کیا غزہ کی پٹی کے اسپتالوں پر حملہ کرنا اور سیکڑوں معصوم بچوں اور مریضوں کا قتل عام کرنا دہشت گردی نہیں ہے، اور اگر ایک فلسطینی اپنے حقوق، سرزمین اور عزت کا دفاع کرتا ہے تو کیا وہ دہشت گرد بن جائے گا؟ یہ غلط اور فرضی تصورات ہیں اور واضح رہے کہ کچھ میڈیا تصورات کو الٹا دکھاتے ہیں اور حق کو باطل اور باطل کو حق میں بدل دیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .