۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
غزہ

حوزہ/ امریکی حکومت نے فلسطینی عوام خلاف صیہونی حکومت کے کے وحشیانہ جرائم کی حمایت جاری رکھتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مالی معاونین کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت نے فلسطینی عوام خلاف صیہونی حکومت کے کے وحشیانہ جرائم کی حمایت جاری رکھتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مالی معاونین کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حماس کے اہم عہدیداروں اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کی حمایت کرنے والے مالیاتی نیٹ ورکس کو پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے 7 اکتوبر کی کارروائی کے سلسلے میں ایران میں حماس سے منسلک ایک اہلکار، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ارکان اور غزہ میں ایک متعلقہ ادارے پر پابندیوں کا بھی اعلان کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب امریکہ اور مغرب کو میدان جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ پابندیوں کی بیساکھی کا سہارا لے رہے ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ وہ اس میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .