حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام پر اسرائیلی بمباری کے خلاف شارع فیصل نرسری پر فلسطین یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں اہلیان کراچی نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور اقلیتی برادری نے بھی شرکت کی اورخطاب کیا۔
ملت جعفریہ کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و معروف خطیب مولانا سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین أزاد ہوگا ان شاءاللہ۔ حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے اسرائیلیوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔
اس موقع پر جناب مولانا محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا حیات عباس نجفی، برادر محمد اسلم، رضی حیدر رضوی، نیر علی زیدی، عرفان علی اور وقار رضوی بھی شریک تھے۔