۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ/ شیخ ابراہیم زکزاکی نے مشہد مقدس میں نمازِ جمعہ سے قبل، طوفان الاقصیٰ آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کی انٹلیجنس کو ناقابلِ یقین شکست ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے آج مشہد مقدس ایران میں نمازِ جمعہ میں شرکت اور نماز سے پہلے گفتگو بھی کی۔

اسرائیلی انٹلیجنس کو ناقابلِ یقین شکست کا سامنا ہوا، شیخ زکزاکی

تفصیلات کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزاکی کی آمد پر، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ذوالفقاری نے ان کو خوش آمدید کہا اور شیخ زکزاکی کی گفتگو کا ترجمہ کیا۔

شیخ زکزاکی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کی انٹلیجنس کو ایک ایسی ناقابلِ یقین شکست کا سامنا ہوا ہے جو کہ ناقابل تلافی ہے۔

اسرائیلی انٹلیجنس کو ناقابلِ یقین شکست کا سامنا ہوا، شیخ زکزاکی

انہوں نے غاصب اسرائیل کی جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی، طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اعادہ کرنے کیلئے ظلم و بربریت کر رہے ہیں۔

شیخ زکزاکی نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت، اس کی کمزوری کی علامت ہے۔ ہم خدا کے فضل و کرم اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے فتحیاب ہوں گے۔

آخر میں انہوں نے فلسطینی مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت و مقاومت کے راستے کی پیروی کرتے ہوئے مجاہدین اور فرزندان اسلام ضرور فتحیاب ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .