۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
میزائل

حوزہ/ پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے یمن کی حوثی تحریک کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے متعدد میزائل اور ڈرون کو مار گرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے یمن کی الحوثی تحریک کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے متعدد میزائل اور ڈرون کو مار گرایا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: زمین پر حملہ کرنے والے کروز میزائل اور کئی ڈرون طیاروں کو امریکی جنگی جہاز نے ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے ہی روک لیا، پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے کہا: ان میزائلوں کو یمن سے بحیرہ احمر کے اوپر سے لانچ کیا گیا تھا، جس کا ممکنہ ہدف اسرائیل تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے طوفانی الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے صیہونی حکومت غزہ پر شدید اور وحشیانہ بمباری کر رہی ہے جس کے خلاف ایران سمیت کئی مسلم ممالک کے رہنما اس غیر قانونی حکومت کو خبردار کر چکے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنی بربریت جاری رکھی تو مسلمانوں اور مزاحمتی گروہوں کو اسرائیل کے خلاف کارروائی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .