۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطین

حوزہ/ جمعرات کو غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں کم از کم 350 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد گزشتہ 12 دنوں میں صہیونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4000 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعرات کو غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں کم از کم 350 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد گزشتہ 12 دنوں میں صہیونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4000 ہو گئی ہے۔

صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں 1524 بچے اور 1444 خواتین بھی شامل ہیں، تاہم ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بڑی تعداد میں لاشیں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جنہیں اسرائیل کی مسلسل بمباری اور ناکہ بندی کی وجہ سے نہیں نکالا جا سکا ہے۔

مردہ خانوں میں جگہ کی کمی کے باعث 15 اکتوبر کو 100 کے قریب نامعلوم لاشیں اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔

اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں اب تک 30 فیصد مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی بے گھر ہوچکی ہے، نصف ملین سے زائد افراد اقوام متحدہ کے ہنگامی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .