۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کودک مجروح فلسطینی در بیمارستان المعمدانی غزه

حوزہ / جمعیت الوفاق بحرین نے غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر غاصب صہیونی حکومت کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے ملت بحرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر غزہ کے مظلوموں کی حمایت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعیت الوفاق بحرین نے اپنے بیانیہ میں لکھا ہے کہ "دنیا والے یا اپنی انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اس بے سابقہ دہشت گردی کی مذمت کریں یا اس بربریت سے اپنی وابستگی کا اعلان کریں"۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ "حکومت بحرین کے اسرائیل سے تعلقات اسے اس ظلم و بربریت اور خونریزی میں شریک کر دیں گے"۔

اس بیانیے کے آخر میں جمعیت الوفاق بحرین نے ملت مجاہد بحرین سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اس وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اپنی انسانی اور دینی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .