۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنرل محمد باقری

حوزه/ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے روس اور قطر کے وزرائے دفاع سے ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی اڈوں سے فلسطین میں جنگی ساز و سامان کی منتقلی اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے روس کے وزير دفاع جنرل سرگئی شائگو سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کا جاری رہنا ہرگز قابلِ برداشت نہیں ہے اور دنیا کی حکومتوں کو اس پر سنجیدہ ردعمل کا اظہار کرنا چاہیئے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ غاصب صہیونیوں کے جرائم کا جاری رہنا اور بعض ملکوں کی طرف سے اس کی براہ راست حمایت اور مدد، حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے، ان حالات میں دوسرے فریق بھی میدان میں آسکتے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کے ساتھ نیز فلسطین کے بارے میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کے جرائم پر کسی بھی مسلمان کیلئے خاموشی جائز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونیوں کے جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں مزاحمتی گروہوں کا کوئی بھی ردعمل آسکتا ہے۔

میجر جنرل باقری نے مظلوم فلسطینی عوام پر جاری وحشیانہ حملوں میں امریکہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کو امریکی اڈوں سے فلسطین کی طرف جنگی ساز و سامان کی منتقلی کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .