۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈرون

حوزہ/ غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری کے درمیان عراق میں امریکی فوجی اڈہ راکٹ اور ڈرون حملوں کی زد میں آ گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری کے درمیان عراق میں امریکی فوجی اڈہ راکٹ اور ڈرون حملوں کی زد میں آ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے فوجی اڈے عین الاسد ایئربیس کے اندر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ابھی تک اس حملے میں کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں تفصیلی معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

پینٹاگون کا دعویٰ ہے کہ منگل سے عراق اور شام میں امریکی فوجیوں پر کئی ڈرون حملے ہو چکے ہیں، پینٹاگون نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے یمن کی الحوثی تحریک کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے متعدد میزائل اور ڈرون کو مار گرایا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے کہا: انہیں یمن سے بحیرہ احمر کے اوپر سے لانچ کیا گیا تھا، جس کا ممکنہ ہدف اسرائیل تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .