۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
News ID: 393861
18 اکتوبر 2023 - 22:05
غزہ

حوزه/ حماس کا یہ حملہ "طوفان الاقصیٰ" کے نام پر اسرائیل کی درندگی، جارحیت اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ایک رد عمل تھا۔

تحریر: ام ابیہا

حوزہ نیوز ایجنسی|

بای ذنب قتلت
یقیناً میرا اشارہ سمجھ گئے ہوں گے؟
آج میں مشرق وسطیٰ کے مقتولوں کی سر زمین یعنی ارض فلسطین کی بات کر رہی ہوں، کہ اس وقت مغربی اور مشرقی سوشل میڈیا، ملٹی میڈیا، پرنٹ میڈیا کی نشریات پر ایک ہی خبر گردش کر رہی ہے اور ملک ملک، شہر شہر کے اندر ایک ہی شور و غوغا بلند ہے، کہ حماس و اسرائیل کی حالیہ صورتحال تاریخ کا سب سے بڑا نکبہ ہے۔ بین الاقوامی زبان میں نکبہ کو بہت بڑی قیامت اور تباہی بتلایا جا رہا ہے۔ کون نہیں جانتا ؟ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے جو چھ دہائیوں کے عرصے سے زیادہ اپنی وحشیانہ جارحیت ،ظلم و ستم کے ساتھ فلسطین کی مظلوم عوام پر مسلط ہے اور نسل کشی کرتی آرہی ہے، ایسے میں "حماس" جو کہ کوئی ریاست نہیں بلکہ مزاحمتی تحریک ہے، جس نے پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل پر میزائل گرا کر شیطان اکبر کا غرور جو اپنے عروج پر تھا اسے مٹی میں ملا دیا۔

حماس کا یہ حملہ "طوفان الاقصیٰ" کے نام پر اسرائیل کی درندگی اور جارحیت اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ایک رد عمل تھا۔جتنی یہ خبر عالمی خبروں کی زینت بن گئی۔ اتنی ہی معتبر مغربی میڈیا نے حماس کے اس اچانک حملے کی خبر کو دھشت گردی قرار دیتے ہوا لکھتا ہے کہ اسرائیلی ہلاک ہوگئے اور فلسطینی مرگئے ۔

ہم اسرائیلی شہریوں پر حماس کے میزائلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ کیا یہ مغربی دنیا جو انسانی حقوق کی پاسدار ہو نے کا دم بھرتی ہے اور خود کو حقوق انسانی کا محافظ و علمبردار سمجھتی ہے وہ 75 سالوں سے ہونے والے واقعات کو بھول گئی ہے.!!

صیہونی ریاست نے1948 میں نہتی فلسطینی نسل کو بے گھر ہونے پر مجبور کردیا ۔ جو عرب ممالک میں قائم شدہ پناہ گزین کیمپوں میں پروان چڑھ کر نسل در نسل اپنے وطن اور گھر واپسی کے خواب دیکھتی رہی ہے اور برسہا برس سے مختلف شنکجوں، ایذا و تکلیف کا سامنا کرتی رہی ہے ۔

مزاحمتی عوام کی بے رحمانہ قتل و غارت کا سلسلہ جاری رہا ۔ معصوم بچوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوتے رہے اور جب کبھی شیردل بیٹیوں نے اپنے شعلہ آور اشعار اور انقلابی و دفاعی نظموں اور خطبات سے اسرائیل کے ایوانوں کا دھواں اڑایا تو ان کو یرغمال بنا کر جیلوں کی آڑ میں صیہونی وحشی درندوں کے ہاتھوں انکی آبرو ریزی ہوتی رہی ۔ تب خواتین کے حقوق کا سپہ سالار اور رکھوالے اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کی نام نہاد طاقتیں خاموش تماشائی بن کر یہ سارے مظالم دیکھتی رہی۔

لیکن آج حماس کے با غیور
اور نڈھر مجاھدوں نے "شھید غسان کنفانی" ناول نگار و عربی ادب کے نائب کی یہ بات سچ ثابت کردی کہ وہ غلامی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔غسان کنفانی کو جب ایک مغربی ھمدرد صحافی نے کہا:بندوق رکھ دو اور مکالمہ کرنا چاہیے تب "غسان کنفانی" :. نے کہا تھا مکالمہ ضرور ہوگا مگر ویسا ہی ہوگا جیسا گردن اور تلوار کے بیچ ہوتا ہے۔ حماس وہ عربی قوم ہے جس کی قیادت رسول اللہ ص نے کی وہ کیسے ہتھیار ڈال سکتی ہے۔ اھل یہود اور اسکے حمایتی ریاستوں نے حماس کی مزاحمتی حملہ کو دھشت گردی قرار دیتے ہوئے بمباری کی بوچھاڑ سے "فلسطین" کو لہو لہو کردیا۔
"غزہ" کی زمین کو "قتل گاہ بنا دیا " بلکہ یہ کہنا بعید نہ ہوگا کہ دشت غزہ دشت کربلا بن گئی وہ فلسطین جو اسلام کے خطے کا قلب ہے جو انبیاء کرام کی زمین ہے ۔ شھداء کے لاشوں سے کربلا بن گئ ۔ بی بی سی کے غزہ میں نامہ نگار رشدی ابو الوف کا بیان ہے کہ یہ میری زندگی اور 25 سالہ صحافتی کیرئیر کی شدید ترین بمباری ہے۔ 20 خاندانوں کی ایک رہائش عمارت میں موجود تھا یہ عمارت ساری رات دھماکوں کی شدت سے لرزتی رہی۔بچے خوف سے چیختے چلاتے رہے ۔ اسرائیل کے جنگی جرائم پر اسلامی بااثر ریاستیں خاموش ہیں جبکہ دوسری طرف اسرائیل کی حمایتی ریاستیں ایٹی چوڑی کا زور لگا کر اسرائیل کو پروٹیکٹ کر رہی ہے ہر کس قسم فورس اور بارودی ایٹمی طاقتیں فراہم کر رہی کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ اسرائیل کی نابودی کا مطلب آمریتی، سامراجی اور طاغوتی بادشاہوں کا زوال ہے۔ مگر غزہ کی ہسپتال پر بمباری کے نتیجہ میں 800 شھید شہری اور ان جنگی ایام میں اطلاعات کے مطابق شھداء میں 70 فیصد بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ دل لرزانے والے اس انسانی بحران نے اقوام متحدہ اور مغربی ریاستوں کو دنیا بھر کے سامنے ایکسپوز کر دیا ہے۔ بہت جلد واضح ہو جائے گا کہ کون دھشت گرد ہے ؟ کون فاتح ہے؟ اور کون مفتوح ہے ؟
نصر من اللہ وافتح قریب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Rukhasr HK 11:23 - 2023/10/19
    0 0
    🤲خدایا فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما اور ظالم اسرائیل کو نیست و نابود کردے
  • Rukhasr HK 11:23 - 2023/10/19
    0 0
    🤲خدایا فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما اور ظالم اسرائیل کو نیست و نابود کردے
  • Rukhasr HK 11:23 - 2023/10/19
    0 0
    🤲خدایا فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما اور ظالم اسرائیل کو نیست و نابود کردے
  • Rukhasr HK 11:23 - 2023/10/19
    0 0
    🤲خدایا فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما اور ظالم اسرائیل کو نیست و نابود کردے
  • Rukhasr HK 11:23 - 2023/10/19
    0 0
    🤲خدایا فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما اور ظالم اسرائیل کو نیست و نابود کردے
  • Nabi haider IN 14:12 - 2023/10/20
    0 0
    اين الطالب بدم المقتول بكربلاء اے مولا ہمارے فلسطینی مظلوم بھائی بہن کی مدد نصرت فرما اے مولا جلد آییں ظالموں آنے کیفر کردار تک پہنچائیں