۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
امریکی فوجی اڈہ

حوزه/ سوریہ اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ ہوا ہے تاہم ممکنہ نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے شام میں التنف اور کونیکو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شام، عراق اور اردن کی مشترکہ سرحدوں پر واقع التنف نامی امریکی فوجی اڈے پر تین ڈرون طیاروں نے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں کو فضاء میں پرواز کرتے دیکھا گیا اور امریکی فوجی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ابھی تک ان حملوں کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شام کے شمالی علاقہ دیر الزور میں واقع کونیکو نامی امریکی فوجی اڈے پر نیز دو میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے بعد فضاء میں امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز عراقی تحریکِ استقامت نے اپنے ایک بیان میں صوبۂ الانبار میں عین الاسد اور کردستان کے علاقہ اربیل میں واقع الحریر نامی امریکی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .