۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
غزہ

حوزہ/ امریکہ نے آج ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کی منظوری کو ویٹو کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے آج ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کی منظوری کو ویٹو کر دیا۔

اس امریکی اقدام کے ردعمل میں اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہا کہ ہمارے امریکی اتحادی غزہ کی پٹی کے حوالے سے دوہرا معیار اپنا رہے ہیں، اور جو بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر مبنی ہماری تجویز کے خلاف ہے وہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار ہے۔

اس قرارداد کا مسودہ برازیل نے متعارف کرایا تھا اور اسے گزشتہ دو دنوں میں دو بار تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا، سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 12 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، امریکہ نے اس قرارداد کو منظور ہونے سے روکنے کے لیے اسے ویٹو کر دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ابھی چند روز قبل روس کی جانب سے لیگ آف نیشنز میں ایک تجویز پیش کی گئی تھی لیکن وہ بھی منظور نہ ہو سکی، اس قرارداد میں فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، اس تجویز کے حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ پڑے اور چھ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .