حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام جناب احمد قادری مبلغ بین الملل کہتے ہیں، اتوار کی شام تھی اور چھٹی کا دن تھا، چرچ کے پادری مسٹر ریکارڈو (Padre Ricardo)کی طرف سے اسٹوڈنٹس کے لیے، ریاست ماتو گروسو (Mato Grosso) کے شہر Guarantã do Norte کے سب سے بڑے کیتھولک چرچ میں- ریاست کے قریب اور گھنے جنگلات ایمیزون برازیل-، مجھے مدعو کیا گیا تھا۔ جس وقت میں شہر کی گلیوں اور راستوں کو عبور کر کے چرچ پہنچنا چاہتا تھا، عملی طور پر اندھیرا ہو چکا تھا اور جب میں پہنچا تو تقریباً دعا کا وقت ہو چکا تھا، جو بائبل (Biblia)سے پڑھی جارہی تھی۔ پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق میں علماء کے رائج لباس میں چرچ میں داخل ہوا اور سامنے پہلی قطار میں بیٹھ گیا جہاں جستجو بھری نگاہیں مجھے دیکھ رہیں تھیں۔ میرے آنے کے بعد چند منٹوں سے زیادہ کا عرصہ نہیں گزرا تھا کہ ناظم نے مجھے اسٹیج پر مدعو کیا۔ میں سیڑھیوں سے ہوتا ہوا اسٹینڈ پر آیا اور بسم اللہ (Em none de Deus)کے بعد اپنا تعارف کروایا اور پھر ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام کو انجام دینے کے لیے مجھے بلایااور ضروری انتظامات کیے تھے۔ پہلے تو انہوں نے سوچا کہ میں تقریر کرنے جا رہا ہوں لیکن سلام کے ساتھ جو مرد اور خواتین کے گروپ اپنے والدین کے ساتھ گرجہ گھر میں آئے تھے، ان کے ذہنوں سے یہ ذہنیت نکال دی تھی۔ میں نے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں ایران کا ایک مسلمان عالم ہوں۔ مجھے علاقے کے لوگوں کے ساتھ جو تجربہ تھا، میں جانتا تھا کہ بہت سے لوگ ایران کو بالکل نہیں جانتے۔ لیکن بہرحال، اس طرح میں نے ابتدائی تعلق قائم کیا۔ پھر میں نے کہا: میرے پاس آپ کے لیے ایک خاص کام ہے جو آپ کو یقیناً پسند آئے گا اور آپ کی طرف سے اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ چرچ کے عہدیداروں کے تعاون سے میں اسٹینڈ سے نیچے گرجا کے صحن کے اندر آیا اور سامعین کا سامنا کرتے ہوئے میں نے بولنا شروع کیا۔ میرا نیچے آنا اور بچوں کا ایک ایرانی عالم کے گرد چکر لگانا،والدین اور چرچ کے اہلکاروں کی منتظر آنکھیں اور بچوں کی محبت بھری اور متجسس نظریں میرے لیے واقعی دلچسپ تھیں۔ لفافے کے اندر سے، میں نے نیلے، گلابی اور سفید رنگ کے کاغذات کے ساتھ نیلی قینچی نکالی۔ کسی کو بالکل نہیں معلوم تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ میں کاغذ کاٹتے ہوئے بچوں سے باتیں کر رہا تھا۔ لیکن بچے میری باتوں پر دھیان دینے کے بجائے میرے ہاتھ کی حرکات پر زیادہ توجہ دیتے رہے اور اچانک رنگ برنگے کاغذکچھ کاغذی خرگوش میں تبدیل ہو گئے۔ یہ منظر بچوں کے لیے اتنا دلکش اور دلچسپ تھا کہ کچھ لمحوں کے لیے مجھے لگا کہ بچوں کی نظر میں میں جادوگر ہوں۔ پھر میں نے کچھ تتلیاں کاٹیں اور جب بھی وہ تیار ہوئیں، میں نے انہیں ان بچوں کو تحفے کے طور پر دیا جو قطار میں انتظار کر رہے تھے۔ سب کو انتظار تھا کہ یہ ایرانی تیسری بار کس قسم کا ہنر پیش کرے گا۔ میں نے کاغذات کو کاٹ کر کاغذ کی ٹوپی میں تبدیل کیا اور اسے کچھ بچوں کے سروں پر رکھ دیا، اچانک میں نے گرجہ گھر کی جگہ دیکھی جو خوشی سے چیختے اور خوش ہوتے بچوں سے بھری تھی! مختصراً، اس رات کچھ یادگار لمحات تھے، اور وہ اس وقت تک گرجہ گھر سے نہیں نکلے جب تک کہ تمام حاضرین نے مجھ سے ایک دستکاری نہ خرید لیں۔ وہ آہستہ آہستہ چرچ کے لیمپ بجھا رہے تھے، میں نے پادری اور چرچ کے کئی عہدیداروں کو ایک کونے میں کھڑے ایرانی عالم سے کاغذی دستکاری لینے کا انتظار کرتے دیکھا۔
ہوٹل واپسی پر میں نے اپنے آپ سے کہا: دنیا کے اس کونے میں جہاں غیر مسلم آبادی ہے چند اختراعی سماجی کاموں کے ساتھ آسانی سے بات چیت کرنے کی اتنی گنجائش ہے، ان کے دلوں کو جو کہ مغربی دنیا کے مذموم اہداف کا نشانہ ہیں، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے صاف و شفّاف واضح ماخذ سے جوڑا جاسکتا ہے۔
ایک جملے میں، نتیجہ کے طور پر، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ برازیل اور اس جیسےدنیا کے بہت سے ممالک میں، اسلام کی تبلیغ اور لوگوں (خاص طور پر طلباء) کے ساتھ موثر سماجی میل جول کی صلاحیت کی ایک دنیا موجود ہے، جسے بدقسمتی سے ہم اور حکام نظر انداز کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، زیادہ مستعدی اور فکرمندی کے ساتھ، مذہبی مشنریوں کی فعال موجودگی کے لیے میدان فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔