۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خمینی فور آل

حوزہ/ حسینی موومنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام #KhomeiniForAll مہم نے عالمی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل کی، اس سال کی مہم کے دوران تقریباً پچاس ہزار ٹویٹس، اور لاکھوں ممکنہ اثرات کے ساتھ زبردست ردعمل دیکھا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینی موومنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام #KhomeiniForAll مہم نے عالمی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل کی، اس سال کی مہم کے دوران تقریباً پچاس ہزار ٹویٹس، اور لاکھوں ممکنہ اثرات کے ساتھ زبردست ردعمل دیکھا گیا۔

ہیش ٹیگ کا اثر سرحدوں سے تجاوز کر گیا ہے، جس میں بنگلہ دیش، ترکی، انڈونیشیا، برازیل، بوسنیا، تھائی لینڈ، ملیشیا اور ماڈاگاسکر جیسے ممالک سے فعال شرکت کی گئی ہے، یہ بین الاقوامی شمولیت مختلف ثقافتوں اور اقوام میں امام خمینیؒ کی تعلیمات کے پھیلنے اور عمل میں آنے کی اعلیٰ مثال ہے۔

حسینی موومنٹ آف انڈیا نے اِسی پروگرام کے تحت 4 جون 2023 کو 1979 میں انقلاب اسلامی ایران کے قائد امام خمینی (رہ) کی 34 ویں برسی کے موقع پر ایک بین الاقوامی ویبینار کا بھی اہتمام کیا۔

حسینی موومنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہونے والے اس ویبینار میں دنیا بھر کے لوگوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی جو مقررین اور شعراء کو سننے کے خواہشمند تھے۔

مقررین کی معزز لائن اپ میں پاکستان سے مولانا امین شہیدی، امریکہ سے شیخ حمزہ سوداگر، پاکستان سے مولانا ابوالحسن علوی، اور قم (ایران) سے مولانا عقیل عباس سارانی موجود تھے۔ انہوں نے امام خمینی ره کی فکر کے بارے میں گہرے بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا، اسلامی سیاست، حکمرانی، اور رضا شاه پہلوی کی آمریت کو گرانے میں ان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کے جناب علی دیپ رضوی اور سویڈن سے جناب وقی عباس جری نے اپنے کلام سے امام خمینی ره کو خِراج تحسین پیش کیا۔

ویبنار کا آغاز ایران کے مشہور قاری سید مصطفی حسینی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کی میزبانی ہندوستان سے مولانا حیدر عباس زیدی نے کی۔

اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو امام خمینی ؒ کے انقلابی نظریے اور مقصد سے آگاہ و بیدار کرنا تھا، جو عالمی سطح پر ان کے لازوال اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔اس ویبینار میں عصر حاضر میں امام خمینی (ره) کی تعلیمات کی مطابقت، متنوع برادریوں کے بارے میں امام خمینی ره کا نقطہ نظر، مکتبِ امام خمینی ره میں انسانی حقوق کا تصور، اور ان کی تعلیمات سے اخذ کردہ مہدویت کے تصور پر گفتگو ہوئی۔

حسینی موومنٹ کی جانب سے یہ کوشش ہوتی ہے کی عالمی سطح پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ٹویٹر ٹرینڈ اور ،ویبینار کے ذریعے، امام خمینی (رہ) کی پائیدار فکر اور ان کی تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .