۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدیریت حوزه علمیه خواهران مازندران

حوزہ / محترمہ کبری ایرجی راد نے کہا: دشمن اپنی مذموم حرکتوں سے شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، محترمہ کبری ایرجی راد جو کہ مدرسہ علمیہ امام حسین (ع) کی فارغ التحصیل اور کتاب "روابط شیعہ و سنی در عہد سلجوقی" کی مصنفہ بھی ہیں، نے حوزہ نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کہا: مذکورہ کتاب میں مسلمانوں کی فتح کے زمانے سے لے کر آل بویہ کے زمانہ تک ایران کے حالات کا جائزہ کیا گیا ہے کیونکہ اس دور میں ایران سنی مذہب پر تھا اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر شیعہ مذہب کی حکومت قائم ہوئی کہ جس سے شیعوں کے اقتدار کا زمانہ شروع ہوا۔

انہوں نے مزید کہا: اس کتاب میں علم اور تعلیم، شعر و ادب، رسم و رواج اور دیگر سرکاری عہدوں جیسے شعبوں میں ان دونوں مذاہب کے درمیان تعلقات کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے۔

محترمہ ایرجی راد نے کتاب کے ابواب کے عنوانات کا تعارف کرواتے ہوئے کتاب کے موضوع یعنی شیعہ اور سنی کے درمیان تعلقات کے مسئلے میں اپنی ذاتی دلچسپی اور محرک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن اپنی مذموم حرکتوں سے شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ اختلاف بالآخرہ دینی و مذہبی مسائل میں نفرتوں کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے اپنی جاری رکھتے ہوئے کہا: اس کتاب میں ان دونوں مذاہب کے درمیان مضبوط اتحاد اور مذہبی بھائی چارہ کو واضح کیا گیا ہے۔ حکومتی نظام میں اور اسی طرح علماء و عمائدین کے درمیان انتہائی اچھے تعلقات قائم تھے۔ اس لیے یہ کتاب شیعہ علوم کے محققین اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے ایک خصوصی اور عملی کتاب ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .