حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے بین المذاہب کے اجلاس میں عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: دنیا میں بڑھتی ہوئے مہنگائی اور بے روز گاری اور دہشتگردی نوجواں نسل کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ جس کا مقابلہ تعلیم کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: ایسے عناصر جو عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور نفرت کا بیچ بوتے ہیں در حقیقت وہ استعمار اور طاغوت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ تمام ریاستوں کو انسانی حقوق اور عوام کی خوشحالی کے لیے پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاست علوی ہی سے ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ معاشرے کا ہر شخص پریشانیوں میں گھیرا ہوا ہے حکمرانوں کو ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ایسے نظام جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جسں سے تمام طبقات کو یکساں حقوق مل سکیں۔ آج کے دور میں لوگوں کی فکری اور مثبت تربیت معاشرے کی ترقی کا ایک اہم پہلو ہے جسے ہر شخص شدت سے محسوس کرتا ہے ۔ لوگوں کو غربت، افلاس اور محرومی سے نکالنے کا واحد راستہ سیاست علوی پر عمل ہے جس سے عوام خوشحال اور حکومت مضبوط ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: طاغوتی نظام کو عالمی سطح پر عوام نے رد کر دیا ہے کیونکہ ہر شخص غلامی کی زندگی گزارنے سے تنگ آ چکا ہے آج دنیا کا ہر شخص اسلامی اور مذہبی آزادی چاہتا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کے پیغام معاشرے میں عام کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہو گا، جس کی ذمہ داری تمام مذاہب کے حکمرانوں پر ہے۔
آپ کا تبصرہ